تعارف شعبہ تعمیر وترقی
October 16, 2017
ۭکمیونٹی سینٹر
October 16, 2017

ایسے اوراق جن پر رب ذوالجلال کا نام یا کوئی بھی ایسی عبارت جو قرآن کریم یا احادیث مبارکہ سے متعلق ہو، ایک مسلمان کے دل میں اس کا احترام لازماً ہوتا ہے۔ عام طور سے گھروں میں ایسے مقدس اوراق خاصی تعداد میں جمع ہوجاتے ہیں۔ جن کی بابت لوگ پریشان ہوتے ہیں کہ ان کی بے ادبی نہ ہو اور کوئی بندوبست بھی ہوجائے۔

اس کے لیے نے یہ ترتیب بنائی ہے کہ لوگ اپے گھروں سے اپنی قریبی مساجد میں جمع کرادیں، اور مساجد کے ذمہ دار احباب ’’مقدس اوراق ‘‘ مناسب تعداد میں جمع ہوجانے کے بعد کی متعین کردہ جگہ پر پہنچادیں۔

صورت حال یہ ہے کہ ہر ماہ بہت زیادہ تعداد میں یہ اوراق جمع ہوجاتے ہیں۔ جو مخصوص ترتیب سے گزار کر بذریعہ ٹرک تدفین کے لیے روانہ کردیئے جاتے ہیں۔ خاص ترتیب درج ذیل ہے۔

(1)  شہید اور بوسیدہ قرآنی اوراق مختلف مساجد / مدارس سے وصول کیاجاتا ہے۔

(2)    ادارہ میں متعینہ جگہ پر رکھوادیا جاتاہے۔

(3)  تمام مقدس اوراق کی چھانٹی اس طرح کی جاتی ہے کہ:

(الف) شہید اور بوسیدہ قرآنی مقدس اوراق کو الگ کیاجا تاہے ۔

(ب) قرآن مجید / سپارے/ متفرق کتب (کسی بھی قسم کی ہوں) علیحدہ کرکے، اس کی تفصیل باقاعدہ تحریر اًمحفوظ کیا جاتاہے، ان قرآن مجید / سپارے/ متفرق کتب محفوظ کرلیا جاتا ہے، تاکہ جن مساجد یا مدارس کو ضرورت ہو،وہاں بھجوادیاجاتا ہے۔

(ج ) مقدس اوراق میں سے جتنی ردی نکلتی ہے،اسے الگ بوریوں میں بھردیا جاتا ہےاور ان کے فروخت کی ترتیب بنائی جاتی ہے۔

(د)کچرا یا کباڑ کو الگ کیاجاتا ہے، اس میں جو فروخت کے قابل ہواسے فروخت کردیاجاتا ہے۔

(4)  شہید اور بوسیدہ قرآنی اوراق کو ایک ٹرک کی بقدرمکمل ہونے پر ٹرک کے ذریعہ متعینہ جگہ میں دفن کرادیاجاتا ہے۔

رجسٹریشن فارم رسالے کے آخر میں منسلک ہے۔

اس شعبے کے لیے کو ایک ٹرک کی ضرورت ہے، جس کے لیے مخیر حضرات تعاون کرسکتے ہیں، مستقل طور پر بڑے تھیلوں کی ضرورت رہتی ہے۔ اس کے لیے بھی رابطہ کیا جاسکتاہے۔