ضرورت مند مریضوں کے علاج کی ترتیب
October 16, 2017
معذورین کو طبی آلات کی فراہمی
October 16, 2017

خون انسان کی ایک ایسی ضرورت ہے۔ جس کو فوری پورا کیا جانا انتہائی ضروری ہوتاہے۔ اس حوالے سے  نے فی الحال ’’ریلیف بلڈ اکاؤنٹ‘‘ کی ترتیب بنائی ہوئی ہے۔ اس کی شکل یہ ہے کہ ایسے افراد جو خون دے سکتے ہوں، ادارہ ان کی مستقل رجسٹریشن کرتا ہے۔ جس سے ادارہ کے پاس ایسے افراد کی تعداد موجود ہوتی ہے، جس کو بوقت ضرورت ادارہ بذریعہ فون یا SMSمطلع کرتاہے۔ اس اطلاع کے بعد جولوگ ادارہ سے رابطہ کرتے ہیں، ان ساتھیوں کی خون دینے کی ترتیب بنادی جاتی ہے۔ اس کے برعکس والے احباب کا بھی ریکارڈ رکھا جاتاہے، جن کو خون کی ضرورت وقتاً فوقتاً پڑتی رہتی ہے۔ ان احباب کی خون کی ضرورت مستقل پورا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔