سفید پوش نا دار خاندانوں کیلئے ماہانہ راشن

وقتی ضرورت کے تحت غذا کی فراہمی
October 5, 2017
تقاریب کے بچے ہوئے کھا نوں کا استعمال
October 5, 2017

اس شعبے میں  تحقیق کے بعد ایسے خاندان اور گھرانوں کو رجسٹرڈ کرتاہے، جن کی باقاعدہ کوئی کفالت کرنے والا نہیں ہے ان کو ماہانہ بنیادوں پر راشن فراہم کیا جاتاہے۔ جب تک اس گھرانے کا کوئی فرد اس قابل نہ ہوجائے کہ یہ گھرانہ اپنی غذائی ضروریات کو بہ سہولت پورا کرسکے، اس وقت ادارہ مستقل تعاون کرنے کی کوشش کرتارہتاہے۔ اس کے لئے ایک راشن پیکیج تشکیل دیا گیا ہے۔

گھرانہ کا حجم : 4 سے 6 افراد بشمول بچے

راشن کا دورانیہ : ایک ماہ

راشن کی مالیت :   پانچ ہزار رہے 5000/-(اوسطاً )افراد کی کمی بیشی پر کچھ تبدیلی کی جاتی ہے۔

پیکیج کی تفصیل:

یہ ایک ایسے گھرانے کے لیے ہے جو میاں بیوی اور دو سے چار بچوں پر مشتمل ہو۔ دیگر گھرانوں کی نو عیت دیکھ کر پیکیج میں تبدیلی بقدر ضرورت کی جاتی ہے ۔

آج دنیا میں خرچ کیا ہوا مال آخرت کے بینک میں اللہ تعالیٰ محفوظ کر دیتے ہیں یہ تو دنیا سے جانے کے بعد ہی صحیح معنوں میں سمجھ میں آئے گا ۔ امید ہے کہ آپ خصوصی طور پر اس طرف توجہ کریں گے ۔ شاید دکھی دلوں کو کچھ ڈھارس ہو جائے ۔ اور اللہ تعالیٰ ہماری دنیاوآخرت کی کامیابیوں    کا فیصلہ  فرمادیں اس کے لیے خود بھی  خوب ہمت سے کام لیں  اور اپنے  حلقہ احباب کو بھی خصوصی توجہ دلائیں کہ       کے مستقل ممبر بنیں کیونکہ تمام مال اللہ ہی کا دیا ہوا ہے اور اس کی خوشنودی کے لیے خرچ کرنا ہے دعاہے اللہ رب العزت ہم سب کے اخلاص سے دیئے ہوئے مال کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت بخشے