غریب افراد کے کھانے کا انتظام

وقتی ضرورت کے تحت غذا کی فراہمی
October 5, 2017

شعبہ غذا کے ذیلی شعبہ 1-B: غریب افراد کے کھانے کا انتظام‘‘کا مختصر تعارف پیش خدمت ہےاس شعبے میں خاص طور پر ان افراد پر نظر رکھی جاتی ہے ، جو انفرادی زندگی گزاررہے ہیں۔ بیوی ، بچے ، والدین کی کفالت وغیرہ کی ذمہ داریاں ان پر نہیں ہیں اوران کی کسی قسم کا معاش/روزگار کی ترتیب بھی نہیں بن پارہی ہو۔ ایسے افراد کی بھی باقاعدہ منظم طریقہ کار کے مطابق رجسٹریشن کی جاتی ہے اور ان کو بھی غذا کا مجوزہ پیکج فراہم کیا جاتا ہے۔ذیل میں پیکج ملاحظہ کریں۔

ایسا نوجوانوں کا طبقہ جس پر کسی قسم کی ذمہ داری کا بوجھ تو نہیں ہے ، لیکن وہ خود بھی کسی کے زیر کفالت نہیں ہیں، اگر ان کو سہارا نہ دیا جائے اور ان کی زندگیوں کو کسی خاص دھارے میں نہ لایاجائے تو ایسے نوجوان معاشرے میں بہت سے نامناسب احوال کا سبب بنتے ہیں، اسی لیے      اس بات کی بھی کوشش کرتا ہے کہ ایسے اکیلےبے روزگار نوجوانوں کو تلاش کرے ، ان کی متفرق بنیادی ضروریات پر نظر کرکے ان کو معاشرے کا اچھا فرد بنائے۔