میت بس سروس (تجہیزوتکفین کے ساتھ)

میت کے لیے غسل خانوں کا بندوبست
October 16, 2017
اجتماعی قربانی/وقف
October 16, 2017

حسب سابق یہ سلسلہ بھی اللہ پاک کے فضل وعنایت سے مستقل چل رہاہے۔ آج اس مہنگائی کے دور میں ہر شخص ہی کسی نہ کسی درجہ میں متاثر ہے۔ اسی لیے امیر ہو یا غریب موت سے تو سب ہی کا واسطہ پڑتا ہے لیکن اس حال میں غریبوں کو دہری تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایک تو اپنے پیارے کے انتقال کا دوسرے تجہیز وتکفین کے اخراجات کا۔ لہٰذا ادارہ ایک نئی میت بس کی خریداری کررہاہے۔ اس کے لیے 1360/- یونٹ ترتیب دیئے گئے ہیں فی یونٹ کی رقم مبلغ پانچ ہزار روپے Rs.5000/- ہے۔ اپنے لیے اور اپنے پیارے مرحومین کے صدقہ جاریہ کے لیے حسب استطاعت کچھ یونٹ ضرور لیں یا جس قدر بھی ہوسکے کم یا زیادہ شریک ہوسکتے ہیں۔

اپنے حلقہ احباب میں بھی ترغیب دے کر حدیث مباکہ ’’نیک کام کی راہنمائی کرنے والا بھی نیکی کرنے والے جیسا ہوتاہے‘‘ کا مصداق بنیں۔