ریلیف فاونڈیشن انٹرنیشنل رجسٹرڈ

کارگزاری (دسمبر2016)

ریلیف فاؤنڈیشن انٹرنیشنل رفاہی وفلاحی امور الحمدللہ 2008 سے انجام دے رہاہے۔ زندگی کے ہر اطراف میں ہی ادارہ کی کچھ نہ کچھ خدمات موجود ہیں۔ ماہ نامہ دعوۃ الفلاح ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعہ سے آپ تک ادارہ کو اپنی خدمات کا تعارف اور کارگزاری پہنچانے کا موقع مل جاتاہے۔ مختلف اوقات میںریلیف فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے متفرق شعبوں کی کارگزاری قارئین کے پیش خدمت کی جاتی رہی ہے۔ اب ذیل کی سطور میںریلیف فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کا بنیادی اور ذیلی شعبہ جات اجمالی طور پر مکمل تعارف کرانے کا ارادہ ہے، تاکہ ریلیف فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے امور اور انجام دہی کے طریقہ کار سے بھی اچھی طرح واقفیت ہوسکے۔ انتظامیہ اللہ تعالیٰ سے دعا گوہے۔ کہ ریلیف فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کی تمام خدمات کو اپنی بارگاہ میں قبول ومنظور فرمائیں اور دنیا وآخرت میں نجات کا ذریعہ بنادیں۔ آمین
ریلیف فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے بنیادی 12 شعبے ہیں جو درج ذیل ناموں سے کام کررہے ہیں۔
(1) شعبہ غذا (7) شعبہ تعلیم وتربیت
(2) شعبہ پوشاک (8) شعبہ آب رسانی
(3) شعبہ رہائش (9) شعبہ روزگار /معاش
(4) شعبہ صحت (علاج/معالجہ) (10) شعبہ دعوت ورہبری
(5) شعبہ تعمیر وترقی (11) شعبہ ترتیب وسائل
(6) شعبہ خوش حالی (12) شعبہ انتظامی امور
یہ بنیادی شعبہ جات ہیں ان میں سے ہر ایک میں مختلف ناموں سے ذیلی شعبے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اب ان شاء اللہ ہر عنوان کا ذیلی شعبوں کے ساتھ تعارف ملاحظہ کریں۔ اور اپنی طبیعت اور استطاعت کے موافق حصہ لے کر انسانیت کے ساتھ محبت کا ثبوت دیں۔ یہی وجہ ہے کہ ریلیف فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کی مخصوص آواز انسانیت کے فلاح وبہبود کے کوشاں
1۔ شعبہ غذا:
غذا ایک ایسا عنوان ہے، جو انسانیت کی بقا میں بے حد اہم کردار ادا کرتاہے۔ لہٰذا کائنات میں جہاں بھی اس کی شکلیں کمزور یا مفقود ہیں وہاں انسان بھی کمزور ، لاغر اور تڑپتا ہوا ہی نظر آتاہے۔ اس لئے ریلیف فاؤنڈیشن انٹرنیشنل میں اس طرف بھی نظر ہے، درج ذیل عنوانات کے تحت باقاعدہ کام ہورہاہے۔
1) سفید پوش نادار خاندانوں کے لئے ماہانہ راشن
2) غریب افراد کےک کھانے کا انتظام
3) وقتی ضرورت کے تحت غذا کی فراہی
4) تقاریب کے بچے ہوئے کھانوں کا استعمال
5) رمضان پیکیج /افطار پیکٹس
اب ذیلی شعبوں کی مختصر نوعیت پیش خدمت ہے تاکہ ادارہ کے کام کرنے کے انداز سے بھی کسی حد تک واقفیت ہوسکے۔
(1) سفید پوش :
اس شعبے میں ریلیف فاؤنڈیشن انٹرنیشنل تحقیق کے بعد ایسے خاندان اور گھرانوں کو رجسٹرڈ کرتاہے، جن کی باقاعدہ کوئی کفالت کرنے والا نہیں ہے ان کو ماہانہ بنیادوں پر راشن فراہم کیا جاتاہے۔ جب تک اس گھرانے کا کوئی فرد اس قابل نہ ہوجائے کہ یہ گھرانہ اپنی غذائی ضروریات کو بہ سہولت پورا کرسکے، اس وقت ادارہ مستقل تعاون کرنے کی کوشش کرتارہتاہے۔ اس کے لئے ایک راشن پیکیج تشکیل دیا گیا ہے۔
2گھرانہ کا حجم : 4 سے 6 افراد بشمول بچے
2گراشن کا دورانیہ : ایک ماہ
2گراشن کی مالیت : پانچ ہزار رہے 5000/-(اوسطاً )افراد کی کمی بیشی پر کچھ تبدیلی کی جاتی ہے۔
جاری ہے…..

Show Buttons
Hide Buttons