کار گزاری (جنوری 2017)

گذشتہ ماہ کے رسالے میں ریلیف فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کی کارگزاری میں ریلیف کے شعبہ جات کا تفصیلی تعارف کی پہلی قسط قارئین کی نظر کی تھی۔ جس میں شعبہ غذا کے ذیلی شعبہ جات کا تعارف کرایا جارہا تھا۔ اب اس شعبہ غذا کے بقیہ ذیلی شعبوں کا تعارف ملاحظہ کریں۔ از:ادارہ

گذشتہ ماہ شعبہ غذا کے ذیلی شعبہ ’’1-A: سفید پوش نادار خاندانوں کے لئے ماہانہ راشن‘‘کا ماہانہ پیکیج ذیل میں ملاحظہ کریں۔ بوقت ضرورت رجسٹرڈ افراد کو فنڈز کی نوعیت دیکھتے ہوئے فراہم کیا جاتاہے۔
پیکیج کی تفصیل:

pkg
یہ ایک ایسے گھرانے کے لیے ہے جو میاں بیوی اور دو سے چار بچوں پر مشتمل ہو۔ دیگر گھرانوں کی نو عیت دیکھ کر پیکیج میں تبدیلی بقدر ضرورت کی جاتی ہے ۔

آج دنیا میں خرچ کیا ہوا مال آخرت کے بینک میں اللہ تعالیٰ محفوظ کر دیتے ہیں یہ تو دنیا سے جانے کے بعد ہی صحیح معنوں میں سمجھ میں آئے گا ۔ امید ہے کہ آپ خصوصی طور پر اس طرف توجہ کریں گے ۔ شاید دکھی دلوں کو کچھ ڈھارس ہو جائے ۔ اور اللہ تعالیٰ ہماری دنیاوآخرت کی کامیابیوں کا فیصلہ فرمادیں اس کے لیے خود بھی خوب ہمت سے کام لیں اور اپنے حلقہ احباب کو بھی خصوصی توجہ دلائیں کہ ریلیف فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے مستقل ممبر بنیں کیونکہ تمام مال اللہ ہی کا دیا ہوا ہے اور اس کی خوشنودی کے لیے خرچ کرنا ہے دعاہے اللہ رب العزت ہم سب کے اخلاص سے دیئے ہوئے مال کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت بخشے ۔نیز اس حوالے سے دیگر پیکجز کی تفصیل آئندہ ماہ ملاحظہ فرمائیں۔