ہنگامی امداد (قدرتی اور ناگہانی آفات میں فوری امداد)

اجتماعی قربانی/وقف
October 16, 2017
صدقہ عقیقہ بکرا سروس
October 16, 2017

اس دنیا میں انسان کو اچھے بُرے حالات سے مستقل واسطہ رہتاہے۔ جہاں خوشی ہے تو وہیں غم بھی ہیں۔ قدرتی آفات بھی اس دنیا کی زندگی کا حصہ ہیں۔ جب سے دنیا قائم ہوئی ہے، اس کے کسی نہ کسی حصے میں کوئی نہ کوئی آفت رہی ہے۔ اس لیے انسانیت اس بات کا متقاضی ہے کہ ہم سب ایک دوسرے کے ہمدرد اور غم خوار ہوں۔ جو بھی خطہ کسی آفت کا شکار ہو۔ اس کی فوری مدد کو پہنچا جائے۔

الحمدللہ !  جب سے قائم ہوا ہے، اس کا یہ شعبہ ’’ہنگامی امداد‘‘ کے نام سے کام کررہا ہے۔ چاہے وہ 2005 کا زلزلہ ہو یا سیلابی متاثرین ہوں، کسی آپریشن کے متاثرین ہوں یا تھر (اندرون سندھ) کے متفرق مسائل ہوں ہر جگہ نے حتی الامکان خدمات انجام دی ہیں۔ اور دے رہاہے۔

موجودہ وقت میں متاثرین شام اور برما کے مظلوم مسلمانوں کے لیے بھی خدمات جاری ہیں، آپ سب ہی حضرات اس حوالے سے خصوصی تعاون کریں، تاکہ سسکتی بلکتی انسانیت کے غموں کا مداوا کیا جاسکے۔