غریب بچیوں کی شادی کے لیےلباس کی فراہمی

ہمارے ملک میں ایک بہت بڑا طبقہ وہ ہے جو جہیز کے رواج کی بناء پر اپنی بچیوں کو رخصت نہیں کر پا رہا ہے کہ جہا ں سہولت سے دو وقت کی روٹی میسر نہ ہوں وہاں ضروری اور غیر ضروری اشیاء کا جمع ہونا ناممکن نہیں تو مشکل و محال ضرور ہے ۔ایسی صورت حال میں لوگ دہری پریشانیوں کا شکار ہوتے ہیں ایک طرف تو زندگی کی گاڑی کوکھینچنے کے لیے بنیادی ضروریات کا بندوبست کرنا ہے ۔دوسری طرف بچیوں کی عمر بڑہتی جا رہی ہے ۔ جہیز کے نام پر متفرق سامان کا جمع نہ ہونا ایک بہت بڑی رکاوٹ بنا ہوا ہے ۔ ان حالات کو دیکھتے ہوئے ریلیف فاؤنڈیشن انٹرنیشنل نے نئے اور پرانے (قابل استعمال) کپڑے و سامان کو لینا شروع کیا ہے ۔تاکہ بقدر ضرورت سامان کی فراہمی کو ممکن بنا کر بچیوں کو بر وقت رخصت کیا جاسکے اس لیے ہم اپنی دکان /فیکٹری اور گھر کی زائد اشیاء کو ضائع کرنے کے بجائے ریلیف فائونڈیشن انٹرنیشنل کے حوالے کریں تاکہ یہ کام بسہولت انجام پاسکیں اور شاید یہ ہی چند اشیاء آخرت میں ہماری نجات کا ذریعہ بن جائیں۔ رابطہ کے لیے :۔

فون: 3773584 

موبائل : 03312607203 

        03312607205

        03312607232 

Show Buttons
Hide Buttons