عیدین پر نئے کپڑوں کا ہدیہ

اللہ پاک نے مسلمانوں کو عید کا ایک ایسا موقع فراہم کیا ہے ۔ جس میں ہر شخص ہی اس بات کی کوشش کرتا ہے کہ اپنے اور اپنے بیوی بچوں کے لیے بہتر سے بہتر کپڑے جوتے وغیرہ کے حصول کو ممکن بنائے ۔ لیکن موجودہ حالات میں کسی متوسط طبقہ کے فرد کے لیے بھی ایک مشکل ترین مرحلہ ہوتا ہے ۔ رمضان المبارک انسانوں سے ہمدردی کا مہینہ ہوتا ہے اس لیے ریلیف فاؤ نڈیشن انٹر نیشنل آپ سے استداع کرتا ہے کہ آپ حسب استطاعت اسمیں ضرور شریک ہوں ، جہاں ہم اپنی بیوی بچوں کے لیے کپڑے جوتے وغیرہ کی خریداری کریں وہیں صدقہ کی نیت سے کسی غریب اور ضرورت مند کا خیال کر کے چیزوں میں کچھ اضافہ کر لیں ۔ شاید ہمارے اس عمل سے دکھی دلوں کو کچھ سکون میسر آجائے اور ہماری نجات کا ذریعہ بن جائے ۔

Show Buttons
Hide Buttons