ریلیف فاونڈیشن انٹرنیشنل رجسٹرڈ

سفید پوش نادار خاندانوں کیلئےماہانہ راشن

ریلیف فاؤنڈیشن انٹرنیشنل (رجسٹرڈ) باقاعدہ ایسے خاندانوں اور گھرانوں کو تلاش کرتا ہے جو اپنی بنیادی ضرورت (کھانے پینے کے اعتبار سے ) پوری نہیں کر پاتے۔ ان سفید پوش گھرانوں کو ادارہ باقاعدہ رجسٹرڈ کرتا ہے اور پھر جب تک وہ اس قابل نہیں ہو جاتے کہ اپنی ضروریات کو بہ سہولت پورا کرسکیں، ادارہ ان کا مستقل معاون رہتا ہے۔

اس ضمن میں راشن کا ماہانہ پیکیج تشکیل دیا گیا ہے جس کے مطابق ان نادار خاندانوں کو مہینہ بھر کا راشن دیا جاتا ہے۔

  • ۔            راشن کا حجم: 4سے 6 افراد
  • ۔            راشن کا دورانیہ: ایک ماہ
  • ۔            کل مالیت:5000
کل میزان قیمت تعداد  /  وزن اشیاء نمبرشمار
940.00 47 20 آٹا 1
540.00 90 6 چاول 2
255.00 51 5 چینی 3
960.00 160 6 تیل   (کوکنگ آئل) 4
155.00 155 1 دال مونگ 5
135.00 135 1 دال مسور 6
170.00 85 2 دال چنا 7
14.00 14 1 نمک 9
50.00 200 0.25 سرخ مرچ پسی ہوئی (ایک پاؤ) 10
16.00 160 0.10 ہلدی پسی ہوئی (سو گرام ) 11
325.00 1300 0.25 گرم مصالحہ مکس(ایک پاؤ) 12
200.00 40 5 کپڑے دھونے کا صابن 13
560.00 560 1 چائے کی پتی 14
40.00 10 4 صابن برتن دھونے کا 15
160.00 40 4 صابن ہاتھ  منہ دھونے کا 16
500.00 متفرق سامان 17
5,020.00 کل میزان

یہ  ایک ایسے گھرانے کے لیے ہے جو میاں بیوی اور دو سے چار بچوں پر مشتمل ہو۔ دیگر گھرانوں کی نو عیت دیکھ کر پیکیج میں تبدیلی بقدر ضرورت کی جاتی ہے ۔

آج دنیا میں خرچ کیا ہوا مال آخرت کے بینک میں اللہ تعالیٰ محفوظ کر دیتے ہیں یہ تو دنیا سے جانے کے بعد ہی صحیح معنوں میں سمجھ میں آئے گا ۔ امید ہے کہ آپ خصوصی طور پر اس طرف توجہ کریں گے ۔ شاید دکھی دلوں کو کچھ ڈھارس ہو جائے ۔ اور اللہ تعالیٰ ہماری دنیاوآخرت کی کامیابیوں کا فیصلہ فرمادیں اس کے لیے خود بھی خوب ہمت سے کام لیں اور اپنے حلقہ احباب کو بھی خصوصی توجہ دلائیں کہ  ریلیف فاؤنڈیشن انٹرنیشنل   کے مستقل ممبر بنیں (ممبر شپ کی تفصیلات کے لیے کلک کریں ) کیونکہ تمام مال اللہ ہی کا دیا ہوا ہے اور اسکی خوشنودی کے لیے خرچ کرنا ہے دعاہے اللہ رب العزت ہم سب کے اخلاص سے دیئے ہوے مال کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت بخشے ۔

اس صفحہ کو ڈاؤن لوڈ کریں(پی ڈی ایف)                               مذکورہ شعبہ سے متعلق تصاویر کے لیے یہاں کلک کریں۔ 

Show Buttons
Hide Buttons