صدقہ وعقیقہ بکراسروس

صدقہ / عقیقہ بکرا سروس
گوشت ضرورت مندوں کے لیے اہم ترین نعمت
آج گراں بازاری کے دور میں گوشت کا حصول متوسط طبقے کے لیے بھی آسان نہیں رہا ، چہ جائیکہ کوئی غریب اور ضرورت مند جس کو ایک وقت کی دال روٹی بھی مشکل سے میسر آتی ہے اسے گوشت ملنا ناممکن شکل اختیار کرت گیا ہے ۔
اس حوالے سے پاکستان میں مختلف رفاہی ادارے کام کر رہے ہیں ، جس کی وجہ سے غریب اور ضرورت مند کو بھی کبھی نہ کبھی گوشت دیکھنا نصیب ہوجاتا ہے۔ لیکن یہ بات تو بہت واضح ہے کہ پاکستان کی کڑوروں کی آبادی میں اکثریت نادار افراد پر مشتمل ہے ۔ ایسے میں چند رفاہی اداروں کی حیثیت آٹے میں نمک کے برابر بھی نہیں رہتی ۔ اس لیے نادار افراد کی اسی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے ریلیف فاؤنڈیشن انٹرنیشنل نے صدقہ /عقیقہ بکرا سروس شروع کی ہے ۔
اس سروس سے جہاں ریلیف فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے معاونین اور دیگر افراد کو صدقہ عقیقہ کرنے میں سہولت ملے گی۔ وہیں ضرورت مند اور نادر افراد کا بھی جلد بھلا ہوگا۔