ریلیف فاونڈیشن انٹرنیشنل رجسٹرڈ

بچا ہوا کھانا

ایک طرف تو ہم یہ دیکھتے ہیں کہ ہماے ملک پاکستان مین ایک بہت بڑا طبقہ ایسا ہے۔جس کے پاس بقدر ضرورت اتنے وسائل بھی نہیں ہے جن سے وہ اپنے پیٹ کی آگ کو طریقہ سے بھجاسکے اور دوسری طرف ایک ایسا طبقہ بھی نظر آتا ہے جس کے روز مرہ کے دستر خوان پر بھی کئی کئی کھانے سجے ہوئے ہوتے ہیں ۔ یہ تو بڑی عام سی بات ہو گئی ہے یہاں تک کہ متوسط طبقہ کی تقاریب میں بھی بہت دیکھنے میں آتی ہے کہ لوگ پلیٹوں میں کھانا ضرورت سے زیادہ بھربھر کر نکال لیتے ہیں اور چند لقموں کے بعد پلیٹ ویسے ہی بھری ہوئی چھوڑ دی جاتی ہے ۔ یوں کہئے کہ اگر ایک تقریب میں 100 افراد کو مدعو کیا جاتا ہے تو 130 افراد کا کھانابنایا جاتا ہے یہ زائد کھانا صرف ضائع ہونے کی وجہ سے بنایا جاتا ہے۔ ریلیف فائونڈیشن انٹرنیشنل اس حوالے سے یہ کوشش کر رہا ہے کہ شہر کے شاد ی ہا لوں اور گھروں کی تقاریب کے بچے ہوئے کھانے کو اطلاع ملنے پر وصول کر لیا جاتا ہے ۔ واضح رہے کہ اس میں یہ ضروری نہیں کہ وہ دیگوں میں بچا ہوا کھانا ہو بلکہ پلیٹوں کے بچے ہوئے کھانے کو بھی اگر طریقہ سے الگ الگ رکھ لیا جائے تو اس کھانے کو بھی ضائع ہونے سے بچالیا جاتا ہے ۔ ریلیف فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کی یہ سروس 24گھنٹے ہوتی ہے اس کے لیے مذکورہ نمبرات پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔

 

ابھی رابطہ کیجیے :03312607203  –  03312607232

Show Buttons
Hide Buttons